برائےفروخت
----------------------
بازار میں اک نئی دکان کھلی جہاں شوہر فروخت کیے جاتے تھے۔ اس دکان کے کھلتے ہی لڑکیوں اور عورتوں کا اژدہام بازار کی طرف چل پڑا ۔ سبھی دکان میں داخل ہونے کے لیے بے چین تھیں۔ دکان کے داخلہ پر ایک بورڈ رکھا تھا جس پر لکھا تھا ۔
’’اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک وقت ہی داخل ہو سکتی ہے“
پھر نیچے ھدایات دی گئی تھیں۔۔۔
” اس دکان کی چھ منزلیں ہیں ہر منزل پر اس منزل کے شوہروں کے بارے میں لکھا ہو گا ، جیسے جیسے منزل بڑھتی جائے گی شوہر کے اوصاف میں اضافہ ہوتا جائے گا خریدار لڑکی یا عورت کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کر سکتی ہے اور اگر اس منزل پر کوئی پسند نہ آے تو اوپر کی منزل کو جا سکتی ہے۔ مگر ایک بار اوپر جانےکے بعد پھر سے نیچے نہیں آ سکتی سواے باھر نکل جانے کے۔“
ایک خوبصورت لڑکی کو سب سے پہلے دکان میں داخل ہونے کا موقع ملا، پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا ۔
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں اور الله والے ہیں‘‘
لڑکی آگے بڑھ گئی۔دوسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا۔
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ‘ الله والے ہیں اور بچوں کو پسند کرتے ہیں“
لڑکی پھر آگے بڑھ گئی۔تیسری منزل کے دروازہ پر لکھا تھا۔
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ‘ الله والے ہیں بچوں کو پسند کرتے ہیں اور خوبصورت بھی ہیں“
یہ پڑھ کر لڑکی کچھ دیر کے لئے رک گئی ‘ مگر پھریہ سونچ کر کہ چلو ایک منزل اور جا کر دیکھتے ہیں
وہ اوپر چلی گئی۔چوتھی منزل کے دروازہ پر لکھا تھا:
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں‘الله والے ہیں بچوں کو پسند کرتے ہیں‘خوبصورت ہیں اور گھر کےکاموں میں مدد بھی کرتے ہیں“
یہ پڑھ کر اس کو غش سا آنے لگا ‘ کیا ایسے بھی مردہیں دنیا میں ؟ وہ سوچنے لگی کہ شوہرخرید لے اور
گھر چلی جائے ، مگر دل نہ مانا وہ ایک منزل اوراوپر چلی دی۔ وہاں دروازہ پر لکھا تھا ۔
”اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں‘الله والے ہیں بچوں کو پسند کرتے ہیں‘بے حد خوبصورت ہیں‘گھر کےکاموں میں مدد کرتے ہیں اور رومانٹک بھی ہیں“
اب اس عورت کے اوسان جواب دینے لگے – وہ خیال کرنے لگی کہ ایسے مرد سے بہتر بھلا اور کیا ہو سکتاہے مگر اس کا دل پھر بھی نہ مانا وہ اگلی منزل پر چلی آئی۔ یہاں بورڈ پر لکھا تھا:
” آپ اس منزل پر آنے والی 3338 ویں خاتوں ہیں – اس منزل پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے – یہ منزل صرف اس لئے بنائی گئی ہے تا کہ اس بات کا ثبوت دیا جا سکے کہ”عورت کو مطمئن کرنا نا ممکن ہے”
ہمارے سٹور پر آنے کا شکریہ، سیڑھیاں باھر کی طرف جاتی ہیں۔ 😂😂
Labels
- 2 Line Poetry
- 2 Lines Poetry
- 4 Line Poetry
- 4 Lines Poetry
- Aazam
- Abbas Khalish
- Abdul Hameed Addam
- Abdullah Kamal.
- Adeem Hashmi
- Ahmad Faraz
- Ahmad Kamal
- Altaf Hussain Hali
- Ameer Meenai
- Bashir Badar
- Bismil Saeedi
- Dylan Thomas
- English Poetey
- English Qouts
- Faiz Ahmad Faiz
- Faiz Anwar
- Ghulam Fareed
- Golden Words
- Hafeez Banaras
- Ibne Insha
- Iftikhar Raghib.
- Islamic Poetry
- Jafar Khan
- Jalal Aali
- Jaleel Mank Poori
- Jamil Uddin Aali
- Jaun Elia
- Jigar Murad Abadi
- Kahani
- Khalid Nadeem Shani
- Long Poetry
- Maleekh Abadi
- Mazakiya Shairi
- Meer Taqi Meer
- Mirza Ghalib
- Mohsin Naqvi
- Munir Niazi
- Murshid
- Mustafa Dilkash
- Muztat Khair Abadi
- Naats
- Nasir Kazmi
- Nazmi Sikandri Aabadi
- Poetry Videos
- Punjabi Poetry
- Punjabi Poetry Videos
- Pushto Poetry
- Pushto Poetry Videos
- Qateel Shifai
- Qateel Shifai.
- Rahat Andori
- Rahat Hassan
- Rahi Masoom Raza
- Riaz Haans
- Robert Frost.
- Rustam Naami.
- Saeed Ahsan
- Saghar Sidiqui
- Sahir Ludhyanvi
- Seemab Akbar Abadi
- Shahzad Qais
- Shaikh Ibrahim Zauq
- Shakeeb Jalali
- Shakeel Badayoni
- Shakeel Moeen
- Short Poetry
- Songs
- Sunehre Alfaz
- Thomas Hardy
- Urdu Poetry Videos
- Ustaad Qamar Jalalvi
- Waqiyaat
- Waris Shah
- Wasi Shah
Wednesday, 16 November 2016
شوہر برائےفروخت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے کتنا آسا...
-
Type By, *.__SAJJAD__.* Haqeeqat Jaan Kar Aisi Himakat Kon Karta Hai, Bhala Be_Faiz Logon Se Mohabbat Kon Karta Hai, Batao Jis Tijarat Main ...
-
عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا آپ کہتے تھے کہ رونے سے نہ بدلیں گے نصیب عمر بھر آپ کی اس بات نے...
No comments:
Post a Comment