ارے یہ روپ یہ سنگھار میری جان لوگے کیا
میں سر تا پا مسلماں ہوں مرا ایمان لوگے کیا
دکھا وے پر نہیں جانا حقیقت پر نظر ڈالو
اندھیری رات میں جگنو کو سورج مان لوگے کیا
محبت کا بہت دم بھرتے ہو میرے تعلق سے
کسی بھی حال میں آؤں مجھے پہچان لوگے کیا
یہ غیرت کے طمانچے روح پر کیا جھیل پاؤ گے
بتاؤ تم کسی کم ظرف کا احسا ن لو گے کیا
یہ مانا میں تمہارے قد سے نیچا ہی سہی لیکن
ارے دلکش کو تم کیا اتنا بھی آسان لو گے کیا
مصطفیٰ دلکش مہاراشٹر الہند