Sunday, 3 February 2019

خدا کا ذکر بھی لازم ہے آدمی کے لئے

خدا کا ذکر بھی لازم ہے آدمی کے لئے
میاں سنو یہ جوانی ہے بندگی کے لئے 

شریف شخص کو کیسے الگ کروں خود سے
جواز چاہئے کوئی تو دشمنی کے لئے 

نظر نظر سے ہر اک بات کر رہے ہیں اب
دلوں کا ربط ضروری ہے عاشقی کے لئے

ہمارے شعروں میں یوں روشنی نہیں آ ئی
بہت جلایا ہے دل ہم نے روشنی کے لئے 

مجھے زمانے کی رنگینیوں سے کیا لینا 
تضمین ــ  نظر حضور کی کافی ہے زندگی کے لئے 

مشینی دور میں مشکل سے ملتی ہے فرصت 
کلیجہ چاہئے اس یگ میں شاعری کے لئے 

یہ آفتاب کبھی جن سے بھیک لیتا تھا 
ترس رہے ہیں اے دلکش وہ روشنی کے لئے 

مصطفیٰ دلکش

No comments:

Post a Comment