Gham E Dunya: Faiz Anwar
Showing posts with label Faiz Anwar. Show all posts
Showing posts with label Faiz Anwar. Show all posts

Thursday, 3 November 2016

کوئی فریاد تیرے دل میں دبی ہو جیسے تو نے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے

کوئی فریاد تیرے دل میں دبی ہو جیسے
تو نے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے

جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے

ہر ملاقات پے محسوس یہی ہوتا ہے
مجھ سے کچھ تیری نظر پوچھ رہی ہو جیسے

راہ چلتے ہوے اکثر یہ گماں ہوتا ہے
وہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے

ایک لمحے میں سمٹ آیا ہو صدیوں کا سفر
زندگی تیز ، بہت تیز چلی ہو جیسے

اس طرح پہرو تجھے سوچتا رہتا ہوں میں
میری ہر سانس تیرے نام لکھی ہو جیسے

#فیض_انور

Stopping by Woods on a Snowy Evening,