Showing posts with label 4 Lines Poetry. Show all posts
Showing posts with label 4 Lines Poetry. Show all posts

Tuesday, 23 January 2024

Umar Saari Hi Ane Yaar Ko Tarse Hain,

عمر ساری ہی اپنے یار کو ترسے ہیں
پل پل گذر گیا اور پیار کو ترسے ہیں

پھولوں سے رنگ خوشبُووں سے ناطہ توڑ لیا 
گھر میں آئینے میرے سنگھار کو ترسے ہیں

Sunday, 24 May 2020

Milne Ka Man Nahin To Bahana Naya Tarash,

‏ملنے کا من نہیں, تو بہانہ نیا تراش
  
اب تو مکالمے بھی , تیرے یاد ہوگئے

بیزار , بدمزاج , انادار , بدلحاظ  

ایسے نہیں تھے جیسے تیرے بعد ہو گئے

Monday, 30 December 2019

جو کہے سُن کے مُدّعا مطلب

جو کہے سُن کے مُدّعا مطلب 
میرے مطلب سے اُس کو کیا مطلب 

مِل گیا دِل، نکل گیا مطلب ! 
آپ کو اب کسی سے کیا مطلب

Tuesday, 24 December 2019

اپنے خوابوں میں تجھے جس نے بھی دیکھا ہوگا 

اپنے خوابوں میں تجھے جس نے بھی دیکھا ہوگا 
آنکھ کھُلتے ہی تجھے ڈھونڈنے نِکلا ہوگا

زندگی صرف تِرے نام سے منسوب رہے 
جانے کتنے ہی دماغوں نے، یہ سوچا ہوگا 

*کتنا دشوار ہے جذبوں کی تجارت کرنا*

*کتنا دشوار ہے جذبوں کی تجارت کرنا*
*ایک ہی شخص سے دوبار محبت کرنا* 

*جس کو تم چاہو! کوئی اور نہ چاہے اس کو*
*اس کو کہتے ہیں محبت میں سیاست کرنا*