Showing posts with label Jafar Khan. Show all posts
Showing posts with label Jafar Khan. Show all posts

Friday, 26 May 2023

یہ کائنات بھی پنجرہ دکھائی دی مجھ کو

یہ کائنات بھی پنجرہ دکھائی دی مجھ کو
اُس ایک شخص نے ایسے رہائی دی مجھ کو

میں وقت دیتا رہا اور گھڑی نہ دے پایا
کسی نے ہاتھ میں جب بھی کلائی دی مجھ کو

جعفر خان

میرے صدمات پر نہیں رویا

میرے صدمات پر نہیں رویا
مجھ پہ رونا تھا وہ کہیں رویا

جس کے رونے پہ مر رہا تھا میں
میرے مرنے پہ وہ نہیں رویا


جعفر خان

جس کو جانا ہے جائے، دنیا ہے

جس کو جانا ہے جائے، دنیا ہے
میری جانب صدائے دنیا ہے

میری دنیا میں تم نہیں شامل
میری دنیا برائے دنیا ہے



جعفر خان