بزمِ دشمن میں بلاتے ہو یہ کیا کرتے ہو.
اور پھر آنکھ چراتے ہو یہ کیا کرتے ہو.
ھم تو دیتے نہیں کیا یہ بھی زبردستی ھے.
چھین کر دل لیے جاتے ہو یہ کیا کرتے ہو.
ہو نہ جائے کہیں دامن کا چھڑانا مشکل.
مجھ کو دیوانہ بناتے ہو یہ کیا کرتے ہو.
No comments:
Post a Comment