اے " عشق " ادھر آ تجھے عشق سکھاؤں
در یار میں بیٹھ کر تجھے بیعت کراؤں
تھک جاتے ہیں لوگ اکثر تیری عین پر آ کر
عین شین سے آگے تیرے قل میں سماؤں
اے عشق تیرا عاشق ھوں آ سنگ تو میرے
سینے سے لگا کر تجھے سر مست بناؤں
تو جھوم اٹھے دیکھ کے دیوانگی میری
آ وجد کی حالت میں تجھے رقص سکھاوں 🥀🖤
No comments:
Post a Comment