Gham E Dunya: Be Gharon K Liye Medan Bohot Hota Hai,

Tuesday, 18 February 2025

Be Gharon K Liye Medan Bohot Hota Hai,

بے گھروں کے لیے میدان بہت ہوتا ہے
دیکھ لینا بھی مری جان بہت ہوتا ہے

اول اول تو ضروری ہے محبت لیکن
عزت نفس کا نقصان بہت ہوتا ہے

پاس رہنے کی حقیقت سے بھی ہم واقف ہیں
چھوڑ جانے کا بھی امکان بہت ہوتا ہے

یہ الگ بات ہے کہ تجھ سے نہیں کرتی شکوہ
ورنہ باتوں پہ تری دھیان بہت ہوتا ہے

آنکھ کا پردہ کریں کس سے ہم جانتے ہیں
دل پہ فائز کیا دربان بہت ہوتا ہے

زخم کھانے کیلئے خوشیاں منانے کیلئے
سچ کہوں ایک ہی انسان بہت ہوتا ہے

No comments:

Post a Comment

Stopping by Woods on a Snowy Evening,