کہتے ہیں کہ ایک امریکی ریاست میں ایک بوڑھے شخص کو ایک روٹی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا،
اس نے بجائے انکار کے اعتراف کیا کہ اُس نے چوری کی ہے اور جواز یہ دیا کہ وہ بھوکا تھا اور قریب تھا کہ وہ مر جاتا !
جج کہنے لگا '' تم اعتراف کر رہے ہو کہ تم چور ہو ،میں تمہیں دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ تمہارے پاس یہ رقم نہیں اسی لیے تو تم نے روٹی چوری کی ہے ،لہٰذا میں تمہاری طرف سے یہ جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں ''مجمع پر سناٹا چھا جاتا ہے،
اور لوگ دیکھتے ہیں کہ جج اپنی جیب سے دس ڈالر نکالتا ہے اور اس بوڑھے شخص کی طرف سے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرنے کا حکم دیتا ہےپھر جج کھڑا ہوتا ہے اور حاضرین کو مخاطب کر کےکہتا ہے
'' میں تمام حاضرین کو دس دس ڈالر جرمانے کی سزا سُناتا ہوں اس لیے کہ تم ایسے ملک میں رہتے ہو جہاں ایک غریب کو پیٹ بھرنے کے لیے روٹی چوری کرنا پڑی ''اُس مجلس میں 480 ڈالر اکھٹے ہوئے اور جج نے وہ رقم بوڑھے '' مجرم '' کو دے دی۔
کہتے ہیں کہ یہ قصہ حقیقت پر مبنی ہے ۔
ترقی یافتہ ممالک میں غریب لوگوں کی مملکت کی طرف سے کفالت اسی واقعے کی مرہون منت ہے
( سیدنا عمر رضی اللہ عنہ چودہ سو سال پہلے ہی یہ کام کر گئے کہ پیدا ہوتے ہی بچے کا وظیفہ جاری کرنے کے حکم دےدیا)
کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں کہ ہمارے ١٠(دس) روپے ہمارے لئے اتنی اھمیت نہیں رکھتے جتنے کہ اس لاچار کے لئے رکھتے ہیں جو جانے کب سے بھوکا ہے۔۔۔
تبدیلی کے لیئے ہمیں خود کو بدلنا ہے۔۔
آئیے مل کر ہم سب بھی اپنی سوچ بدلیں۔۔
اپنے لئیے اور اپنی اس پاک دھرتی کے لئے۔۔۔
آئیں ہم بھی اپنے مُلک کے لوگوں کا سوچیں۔۔۔
کسی کی خوشی کا موجب بننا ہی سب سے بڑی خوشی ہے۔۔۔
Labels
- 2 Line Poetry
- 2 Lines Poetry
- 4 Line Poetry
- 4 Lines Poetry
- Aazam
- Abbas Khalish
- Abdul Hameed Addam
- Abdullah Kamal.
- Adeem Hashmi
- Ahmad Faraz
- Ahmad Kamal
- Altaf Hussain Hali
- Ameer Meenai
- Bashir Badar
- Bismil Saeedi
- Dylan Thomas
- English Poetey
- English Qouts
- Faiz Ahmad Faiz
- Faiz Anwar
- Ghulam Fareed
- Golden Words
- Hafeez Banaras
- Ibne Insha
- Iftikhar Raghib.
- Islamic Poetry
- Jafar Khan
- Jalal Aali
- Jaleel Mank Poori
- Jamil Uddin Aali
- Jaun Elia
- Jigar Murad Abadi
- Kahani
- Khalid Nadeem Shani
- Long Poetry
- Maleekh Abadi
- Mazakiya Shairi
- Meer Taqi Meer
- Mirza Ghalib
- Mohsin Naqvi
- Munir Niazi
- Murshid
- Mustafa Dilkash
- Muztat Khair Abadi
- Naats
- Nasir Kazmi
- Nazmi Sikandri Aabadi
- Poetry Videos
- Punjabi Poetry
- Punjabi Poetry Videos
- Pushto Poetry
- Pushto Poetry Videos
- Qateel Shifai
- Qateel Shifai.
- Rahat Andori
- Rahat Hassan
- Rahi Masoom Raza
- Riaz Haans
- Robert Frost.
- Rustam Naami.
- Saeed Ahsan
- Saghar Sidiqui
- Sahir Ludhyanvi
- Seemab Akbar Abadi
- Shahzad Qais
- Shaikh Ibrahim Zauq
- Shakeeb Jalali
- Shakeel Badayoni
- Shakeel Moeen
- Short Poetry
- Songs
- Sunehre Alfaz
- Thomas Hardy
- Urdu Poetry Videos
- Ustaad Qamar Jalalvi
- Waqiyaat
- Waris Shah
- Wasi Shah
Saturday, 26 January 2019
Ek Bodhe Ki Chori Ka Waqiya.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے کتنا آسا...
-
Type By, *.__SAJJAD__.* Haqeeqat Jaan Kar Aisi Himakat Kon Karta Hai, Bhala Be_Faiz Logon Se Mohabbat Kon Karta Hai, Batao Jis Tijarat Main ...
-
عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا آپ کہتے تھے کہ رونے سے نہ بدلیں گے نصیب عمر بھر آپ کی اس بات نے...
No comments:
Post a Comment