Sunday, 3 February 2019

آخری شب ہے برس بیت چلا ہے لوگو

آخری شب ہے برس بیت چلا ہے لوگو.
کس قدر کرب سے سورج بھی ڈھلا ہے لوگو.

اب کہاں ہیں وہ گلابوں سے شگفتہ چہرے.
اس گۓ سال میں ہر رنگ جلا ہے لوگو.

ان گزرتی ہوئ صدیوں کا سفر کرنے کو.
ایک احساس_ محبت ہی بھلا ہے لوگو.

اپنی جنبش کو سنبھالو کہ اکیلے ہی سہی.
کون دوگام کبھی ساتھ چلا ہے لوگو.

تم کہ لمحوں کو پکڑنے میں بھی ناکام رہے.
وقت کا ساتھ نہ دو وقت خلا ہے لوگو.

No comments:

Post a Comment