Tuesday, 23 January 2024

Main Sun K Os Ki Sab Baatain Faqat Itna Hi Kehti Hon,

میں سن کے اس کی سب باتیں
فقط اتنا ہی کہتى ہوں
خفا ہونا ، منا لینا 
یہ صدیوں کی روایت ہے
محبت کی علامت ہے
گلے شکوے کرو مجھ سے
تمہیں اس کی اجازت ہے
مگر اک بات میری بھی 
ذرا تم یاد رکھ لینا
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
ہوائیں رخ بدلتی ہیں
خزائیں لوٹ آتی ہیں
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں
خفا ہونا بھی ممکن ہے
مگر،
ہمیشہ یاد رکھنا تم،
تعلق روٹھ جاتے ہیں،
کبھی ٹوٹا نہیں کرتے.....        Ñ@Ñ

No comments:

Post a Comment